10 اگست 2025 - 01:59
ٹرمپ کے حامیوں میں اسرائیل کی حمایت میں کمی، دی اکانومسٹ

دی اکانومسٹ میگزین نے لکھا: ایران کے خلاف اسرائیل کی 12 روزہ جنگ نے MAGA تحریک کے اندر بھی، اسرائیل پر تنقید کو جائز بنا دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دی اکانومسٹ میگزین (The Economist) نے اپنی رپورٹ میں لکھا:

  • ڈیموکریٹس عرصے سے اسرائیل کے مسئلے میں آپس میں منقسم ہیں، اور اب یہی دراڑ ریپبلکنز میں بھی نظر آنے لگی ہے۔
  • ماگا (Make America Great Again [MAGA]) نامی ٹرمپی تحریک کے بعض نمایاں اراکین، جیسے جارجیا کی کانگریس وومن مارجوری ٹیلر گرین (Marjorie Taylor Greene)، نے "غزہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی" جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دی ہے۔ امریکہ کی اسرائیل سے اتحاد پر تنقید کی صدا اس تحریک کے ـ ٹکر کارلسن (Tucker Carlson)، میٹ گیٹس (Matt Gaetz) اور جو روگن (Joe Rogan) ـ جیسے بااثر پوڈکاسٹرز کے ہاں بھی گونجنے لگی ہے۔
  • اس رجحان کا اہم موڑ اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے نمودار ہؤا، جب ان شخصیات نے خبردار کیا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایک اور تباہ کن اور مہنگی جنگ میں الجھ سکتا ہے۔ اسی جنگ کے بعد "امریکہ اول (America First)" کے اصول کی بنیاد پر اسرائیل کی حمایت پر تنقید کے رجحان کو جواز ملنے لگا۔
  • رائے شماریوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پورے امریکہ میں اسرائیل کی حمایت کم ہو رہی ہے۔ ڈیموکریٹس کے درمیان میں یہ کمی زیادہ شدید ہے، لیکن نوجوان ریپبلکنز میں بھی اسرائیل کے خلاف منفی رائے نمایاں ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں میں اسرائیل کی حمایت میں کمی، دی اکانومسٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha